حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
فنِ اداکاری کا ایک سنہری باب بند: منفرد اندازِ تکلم اور بے باک شخصیت کے مالک نانا پاٹیکر دنیا سے رخصت Home / بین الاقوامی /

فنِ اداکاری کا ایک سنہری باب بند: منفرد اندازِ تکلم اور بے باک شخصیت کے مالک نانا پاٹیکر دنیا سے رخصت

ایڈیٹر - 08/10/2026
فنِ اداکاری کا ایک سنہری باب بند: منفرد اندازِ تکلم اور بے باک شخصیت کے مالک نانا پاٹیکر دنیا سے رخصت

ممبئی / گوا:
ہندی اور مراٹھی سنیما کے مایہ ناز اور سینیئر اداکار وشواناتھ 'نانا' پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کی صبح انہیں گوا کے علاقے ڈونا پاؤلا میں واقع ان کی رہائش گاہ پر شدید کارڈیک اریسٹ (دل کا دورہ) پڑا، جس کے بعد وہ بے ہوش پائے گئے۔ اداکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے منی پال اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تقریباً 45 منٹ تک انہیں ہوش میں لانے کی سرتوڑ کوششیں کیں، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور صبح 5 بج کر 20 منٹ پر ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار پاٹیکر کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے تحت اداکار نے رات کے آخری پہر سینے میں شدید درد کی شکایت کی تھی جس کے بعد طبی عملے کو ان کے فلیٹ پر روانہ کیا گیا تھا۔ اسپتال کے آنکولوجی شعبے کے سربراہ ڈاکٹر شیکھر سالکر نے میڈیا کو بتایا کہ موت کی اصل وجوہات کا حتمی تعین کرنے کے لیے ضابطے کے مطابق پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ نانا پاٹیکر نے 1978 میں فلم 'گمن' سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور 'پرندہ'، 'کرانتی ویر'، 'اگنی ساکشی' اور 'ویلکم' جیسی لازوال فلموں میں یادگار کردار نبھائے۔ ان کی شاندار فنی خدمات پر انہیں بھارت کے چوتھے بڑے سویلین اعزاز 'پدما شری' سمیت 3 نیشنل فلم ایوارڈز سے بھی نوازا گیا تھا۔ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سمیت بالی ووڈ کی ممتاز شخصیات نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے شوبز انڈسٹری کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا ہے