تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات سلیم جان نے دریائے سوات کی نہروں؟ نالوں، مقامی خوڑ اور جھیلوں میں عوام اور سیاحوں کے نہانے ، تیرا کی اور کشتی رانی پر دفعہ 144 کے تحت 60 دنوں کیلئے مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں ڈوبنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، دریا انسانی جانوں کیلئے خطرناک ہے۔ اس لئے پابندی لگانا ضروری ہے۔