حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
اگر ہمارا ایک بھی مطالبہ غیر قانونی یا غیر آئینی ہوا تو لانگ مارچ منسوخ کر دیں گے: وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی Home / سیاست /

اگر ہمارا ایک بھی مطالبہ غیر قانونی یا غیر آئینی ہوا تو لانگ مارچ منسوخ کر دیں گے: وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی

ایڈیٹر - 07/10/2026
اگر ہمارا ایک بھی مطالبہ غیر قانونی یا غیر آئینی ہوا تو لانگ مارچ منسوخ کر دیں گے: وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی

کوہاٹ: تحریک انصاف کے تمام مطالبات آئین کے دائرے میں ہیں، ایک بھی نکتہ غیر قانونی ثابت ہوا تو لانگ مارچ ختم کر دیں گے، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کو واضح الفاظ میں چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے تمام مطالبات کا باضابطہ مسودہ سوشل میڈیا پر پبلک کر دیا ہے، اگر حکومت ان مطالبات میں سے ایک بھی نکتہ غیر قانونی یا غیر آئینی ثابت کر دے تو وہ احتجاجی لانگ مارچ کو فوری طور پر منسوخ کر دیں گے۔ کوہاٹ کے یونیورسٹی چوک میں لانگ مارچ کے شرکا اور بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پارٹی کے سیاسی و آئینی موقف کا بھرپور دفاع کیا۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ جیل میں نظر بند بانی پی ٹی آئی کے مناسب علاج معالجے کا مطالبہ کرنا، ان سے فیملی اور وکلا کی ملاقاتیں کروانا اور ملک کی اعلیٰ عدالتوں کے انصاف پر مبنی فیصلوں کے ذریعے ان کی رہائی کا تقاضا کرنا کسی بھی صورت غیر آئینی یا غیر قانونی نہیں ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ آئین کی پاسداری کی ہے اور اب بھی ان کی جدوجہد صرف اور صرف قانون کی بالادستی اور حقیقی انصاف کے حصول کے لیے ہے۔ انہوں نے کارکنوں کو پرامن رہتے ہوئے تحریک کو آگے بڑھانے کی ہدایت کی