حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایران کے حملوں سے 20 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، اسرائیلی اخبار Home / بین الاقوامی /

ایران کے حملوں سے 20 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، اسرائیلی اخبار

جبکہ 12 دنوں کے اندر 18 ہزار سے زائد افراد اپنے گھروں سے محروم

ایران کے حملوں سے 20 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، اسرائیلی اخبار

تل ابیب اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں نے صہیونی ریاست کو شدید مالی عسکری اور معاشی نقصان پہنچایا ہے، ایران کے حملوں سے اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ ایرانی خبر رساں ادارے مہر نیوز کے کے مطابق ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد جنگ کے منظر واضح ہونے پر اسرائیل کو در پیش چیلنجر نمایاں ہورہے ہیں، جن کا تعلق صرف معیشت سے نہیں بلکہ سیکیورٹی تعمیر نو اور عوامی بے دخلی جیسے اہم مسائل سے بھی ہے۔ اسرائیلی اخبار گلوبس کے مطابق ہر ایرانی میزائل حملے کے بعد اوسطاً 4 ہزار افراد نے معاوضے کی درخواستیں جمع کرائیں، جبکہ 12 دنوں کے اندر 18 ہزار سے زائد افراد اپنے گھروں سے محروم ہو چکے ہیں۔