حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
جائیداد تنازعہ پر 50 سال مشخص وحشیانہ تشدد سے جان حق Home / پاکستان /

جائیداد تنازعہ پر 50 سال مشخص وحشیانہ تشدد سے جان حق

ایڈیٹر - 01/07/2025
جائیداد تنازعہ پر 50 سال مشخص وحشیانہ تشدد سے جان حق

تفصیلات کی مطابق پشاور تھانہ داؤدزئی کے علاقے میاں گجر ڈانسن اڈہ میں جائیداد تنازعہ مشتعل افراد نے 50 سالہ حشمت علی  کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔
ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی، پولیس کے مطابق گزشتہ روز امین جان ولد شاہجہان نے رپورٹ درج کرائی وہ اپنے چچازاد حشمت علی کے ہمراہ میاں گجر ڈاٹسن اڈہ میں موجود تھا کہ اس دوران جائیداد تنازعہ پر توحید الرحمان، محمود الرحمان پسران مقبول الرحمان نے اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے مجروح کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم تو ڑ گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزیدتفتیش شروع کر دی ہے۔