حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
منڈی بہاؤالدین زہریلا مشروب پینے سے 3 طالبعلم جان بحق Home / پاکستان /

منڈی بہاؤالدین زہریلا مشروب پینے سے 3 طالبعلم جان بحق

13 دیگر بچوں کی حالت غیر ہو گئی

ایڈیٹر - 01/07/2025
منڈی بہاؤالدین زہریلا مشروب پینے سے 3 طالبعلم جان بحق

تفصیلات کی مطابق منڈی بہاؤالدین میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک مدرسے کے تین طالبعلم مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے سے جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 13 دیگر بچوں کی حالت غیر ہو گئی جنہیں فوری طور پر چلڈرن اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ بچوں نے قریبی دکان سے پاؤڈر مشروب خرید کر پیا تھا۔ متاثرہ بچوں کی عمریں 11 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے مدرسے کے مہتم اور مقامی دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔