حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خیبرملاگوری: دو نوجوانوں کے ورثاء کے مطالبات منظور، پولیس کی ننواتے Home / قبائلی اضلاع /

خیبرملاگوری: دو نوجوانوں کے ورثاء کے مطالبات منظور، پولیس کی ننواتے

خیبرملاگوری:  دو نوجوانوں کے ورثاء کے مطالبات منظور، پولیس کی ننواتے

ملاگوری واقعہ: جاں بحق دو نوجوانوں کے ورثاء کے مطالبات منظور، پولیس نے خاندانوں سے ننواتے اور معافی مانگ لی

ضلع خیبر کے علاقے ملاگوری میں پیش آنے والے واقعے میں جاں بحق ہونے والے دو نوجوانوں کے ورثاء کے مطالبات پولیس ڈیپارٹمنٹ نے مان لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ باقاعدہ طور پر ننواتے کی گئی اور پولیس حکام نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خاندانوں سے معذرت اور معافی مانگی۔

اس موقع پر سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی الحاج شفیق شیر آفریدی اور سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی الحاج بلاول آفریدی بھی موجود تھے، جنہوں نے متاثرہ خاندانوں اور پولیس حکام کے درمیان معاملات کے حل کے عمل میں شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندانوں کی جانب سے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی سمیت دیگر مطالبات سامنے رکھے گئے تھے، جن پر پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

مذاکرات اور ملاقات کے دوران فریقین کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کو ختم کرنے اور معاملے کو باہمی رضامندی سے حل کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔

متاثرہ خاندانوں کا کہنا تھا کہ ان کا بنیادی مطالبہ انصاف اور واقعے کی شفاف تحقیقات ہے تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔

پولیس حکام کی جانب سے متاثرہ خاندانوں سے ننواتے اور معذرت کے بعد معاملے کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔