حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سوات بریکوٹ تا کالام غیر قانونی تعمیرات کس کی اجازت سے ہوئیں؟ حکومتی کمیٹی کے سوالات Home / پاکستان /

سوات بریکوٹ تا کالام غیر قانونی تعمیرات کس کی اجازت سے ہوئیں؟ حکومتی کمیٹی کے سوالات

سوات کی تمام ٹی ایم ایز کیخلاف کاروائی کا امکان

ایڈیٹر - 01/07/2025
سوات بریکوٹ تا کالام غیر قانونی تعمیرات کس کی اجازت سے ہوئیں؟ حکومتی کمیٹی کے سوالات

سوات۔ سانحہ بائی پاس پر قائم کردہ کمیٹی نے سوات کی تمام ٹی ایم ایز کیخلاف بھی کاروائی کا عندیہ دیدیا سوات کی تمام تحصیلوں میں قائم ٹی ایم ایز کے ٹی ایم اوز اور ان کے ماتحت سٹاف بھی کاروائی کی زد میں آسکتے ہیں تفصیلات کے مطابق مینگورہ بائی پاس سانحے کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی نے سوات کے تمام ٹی ایم ایز پر سوالات اٹھا دیئے ، قانون کے مطابق دریا کے آس پاس 200 فٹ کے اندر کسی قسم کی آبادی نہیں ہو سکتی لیکن سوات میں کالام سے لیکر بریکوٹ تک دریائے سوات کے نزدیک جتنی بھی آبادی ہوئی ہے وہ ان ٹی ایم اوز اور متعلقہ انجینئر ز کی اجازت سے ہوئی ہے، جب کوئی عام آدمی کسی بھی جگہ اپنا ر ہائشی گھر تعمیر کرتا ہے توٹی ایم اے والے ان کے پاس پہنچ جاتے ہیں اور ان سے نقشہ مانگتے ہیں لیکن دریائے سوات کے کنارے سر عام سیکڑوں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس وغیرہ تعمیر کئے گئے ہیں کیاٹی ایم اے والے اس وقت سوئے ہوئے تھے کمیٹی نے ان کی کارکردگی پر سوالات اٹھادیئے۔