حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
شاہد آفریدی ورلڈ چیمپئنز لیگ 2025ء کے لیے پاکستان چیمپئنز ٹیم کے کپتان مقرر Home / کھیل /

شاہد آفریدی ورلڈ چیمپئنز لیگ 2025ء کے لیے پاکستان چیمپئنز ٹیم کے کپتان مقرر

شاہد آفریدی ورلڈ چیمپئنز لیگ 2025ء کے لیے پاکستان چیمپئنز ٹیم کے کپتان مقرر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف آل راؤنڈر شاہد آفریدی ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں دکھائی دیں گے۔ انہیں ورلڈ چیمپئنز لیگ 2025ء کے لیے پاکستان چیمپئنز ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔

یہ ٹورنامنٹ ستمبر کے مہینے میں کھیلا جائے گا جس میں دنیا بھر سے ریٹائرڈ شائن اسٹار کرکٹرز شرکت کریں گے۔ بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور دیگر ملکوں کی ٹیمیں بھی میدان میں اتریں گی۔

شاہد آفریدی، جنہیں ان کے بہترین کھیل اور تیز رفتار بیٹنگ کی وجہ سے “بوم بوم” کہا جاتا ہے، اب ایک بار پھر شائقین کو اپنی کارکردگی دکھائیں گے۔ ان کی قیادت میں کئی دیگر سابق پاکستانی کھلاڑی بھی اس ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اس ٹورنامنٹ کا مقصد سابق کھلاڑیوں کو کرکٹ سے جوڑے رکھنا اور شائقین کو کرکٹ کے سابقہ ہیروز کو ایک بار پھر ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملے گا ۔