پشاور میں خواتین کے لیے بی آر ٹی کی خصوصی پنک بس سروس کا آغاز کردیا گیا، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے سروس کا افتتاح کیا۔
ابتدائی مرحلے میں خواتین کے لیے 10 خصوصی بسیں مختص کی گئی ہیں جو شہر کے اہم روٹس پر چلائی جائیں گی۔ پنک بس سروس کا کرایہ عام بی آر ٹی سروس کے مقابلے میں کم رکھا گیا ہے، جبکہ بسیں صرف خواتین مسافروں کے لیے مخصوص ہوں گی