حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عمران خان کی رہائی ملکی سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے ناگزیر ہے، عبداللہ جان Home / باجوڑ /

عمران خان کی رہائی ملکی سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے ناگزیر ہے، عبداللہ جان

ایڈیٹر - 29/09/2026
عمران خان کی رہائی ملکی سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے ناگزیر ہے، عبداللہ جان

باجوڑ: پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنما عبداللہ جان نے کہا ہے کہ عمران خان ایک سیاسی قیدی ہیں اور موجودہ ملکی حالات میں ان کی رہائی انتہائی ضروری ہے۔ ملک میں جاری سیاسی بحران، بے چینی اور عدم استحکام کے خاتمے کیلئے سیاسی معاملات کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا جائے۔

اپنے ایک اخباری بیان میں عبداللہ جان نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال تمام سیاسی قوتوں اور اربابِ اختیار سے سنجیدہ غور و فکر اور لچک کا تقاضا کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کو مزید طول دینے کے بجائے مذاکرات اور مفاہمت کا راستہ اختیار کیا جائے تاکہ ملک کو سیاسی بحران سے نکالا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی سے سیاسی کشیدگی میں کمی اور ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ عبداللہ جان نے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کو فوری طور پر حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ ملک میں سیاسی استحکام پیدا ہو اور عوام کو موجودہ غیر یقینی صورتحال سے نجات مل سکے۔

عبداللہ جان 

https://www.tiktok.com/@abdullahjan1194