حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خیبر: زخمی ایس ایچ او ریاض حسین آفریدی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسے Home / پاکستان /

خیبر: زخمی ایس ایچ او ریاض حسین آفریدی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسے

ایڈیٹر - 27/09/2026
خیبر: زخمی ایس ایچ او ریاض حسین آفریدی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسے

خیبر: نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے سمگلروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے ایس ایچ او ریاض حسین آفریدی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پشاور کے ہسپتال میں شہید ہوگئے۔

ڈی پی او وقار احمد کے مطابق ایس ایچ او ریاض حسین آفریدی تھانہ ملاگوری میں تعینات تھے اور آج نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے سمگلروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔

زخمی ایس ایچ او کو فوری طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ڈی پی او کے مطابق فائرنگ کے بعد پولیس نے دو نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔