حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
این اے 168 بہاولپور میں ضمنی انتخاب، پولنگ کا عمل جاری Home / پاکستان /

این اے 168 بہاولپور میں ضمنی انتخاب، پولنگ کا عمل جاری

این اے 168 بہاولپور میں ضمنی انتخاب، پولنگ کا عمل جاری

بہاولپور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 168 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، جو صبح 8 بجے شروع ہوا اور شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

ریٹرننگ آفیسر کے مطابق حلقے میں پولنگ کے لیے انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، جبکہ پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

حلقے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار منیر اقبال چُنڑ اور آزاد امیدوار ولی داد چیمہ سمیت مجموعی طور پر 20 امیدوار میدان میں ہیں۔

این اے 168 کی نشست رکن قومی اسمبلی ملک اقبال چُنڑ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار منیر اقبال چُنڑ کو پیپلز پارٹی کی حمایت بھی حاصل ہے، جبکہ آزاد امیدوار ولی داد چیمہ کی حمایت ان کے والد اور رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ کر رہے ہیں۔