حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ میں دیے گئے خطاب کا کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا،پاکستان کے مؤقف کی مکمل حمایت. Home / بین الاقوامی,پاکستان /

صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ میں دیے گئے خطاب کا کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا،پاکستان کے مؤقف کی مکمل حمایت.

ایڈیٹر - 27/09/2026
صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ میں دیے گئے خطاب کا کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا،پاکستان کے مؤقف کی مکمل حمایت.

نیویارک / اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے خلاف بھارت کے اشتعال انگیز اور یکطرفہ اقدامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے سفارتی سطح پر اسلام آباد کے مؤقف کی کھل کر حمایت کر دی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) میں دیے گئے خطاب کا ایک ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا ہے، جسے عالمی منظر نامے پر پاکستان کی ایک بڑی سفارتی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے. 

گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری کو مطلع کیا تھا کہ بھارت نے ایک جھوٹے بیانیے کو بنیاد بنا کر پاکستان پر حملہ کیا تھا. انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مدبرانہ اور دلیرانہ قیادت میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کو ایسا سبق سکھایا جسے وہ کبھی فراموش نہیں کر سکے گا. وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں جوہری طاقتیں ایک ہمہ گیر اور تباہ کن جنگ کے دہانے پر پہنچ چکی تھیں، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بروقت اور وژنری قیادت کے باعث خطے میں لاکھوں انسانوں کی جانیں محفوظ رہیں. 

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ عالمی برادری کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ جنوبی ایشیا دوبارہ کبھی اس طرح کی خطرناک اور کشیدہ صورتحال سے نہ دوچار ہو. انہوں نے زور دے کر کہا کہ خطے میں مستقل امن و استحکام کے قیام کے لیے ناگزیر ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق دیرینہ مسئلہ کشمیر کا پرامن اور منصفانہ حل تلاش کیا جائے.