حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مہمند۔نحقی ٹنل پارک پر عائد داخلہ فیس اور ٹکٹ ختم کرنے کا حکم۔ Home / قبائلی اضلاع /

مہمند۔نحقی ٹنل پارک پر عائد داخلہ فیس اور ٹکٹ ختم کرنے کا حکم۔

ایڈیٹر - 26/09/2026
مہمند۔نحقی ٹنل پارک پر عائد داخلہ فیس اور ٹکٹ ختم کرنے کا حکم۔

خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی ڈاکٹر محمد اسرار صافی نے نحقی ٹنل پارک پر عائد داخلہ فیس اور ٹکٹ کا نوٹس لے لیا۔ معاون خصوصی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ حکام کو نحقی ٹنل پارک کی داخلہ فیس اور ٹکٹ فوری طور پر ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔احکامات کے بعد پارک آنے والے شہریوں سے داخلہ فیس اور ٹکٹ وصولی کا سلسلہ ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انتظامیہ کو حکومتی احکامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔نحقی ٹنل پارک میں گزشتہ دو دنوں سے بچوں پر دس روپے اور بڑوں کے داخلے پر بیس روپئے ٹکس عائد کیا گیا تھا جس پر علاقے کے لوگوں نے تشویش کا اظہار کیا تھا اور ٹکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا ہر معاون خصوصی وزیراعلیٰ ڈاکٹر محمد اسرار صافی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹکس ختم کرنے کے احکامات جاری کئے۔