حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
حکومت مذاکرات کے خلاف نہیں۔طلال چوہدری Home / پاکستان /

حکومت مذاکرات کے خلاف نہیں۔طلال چوہدری

ایڈیٹر - 24/09/2026
حکومت مذاکرات کے خلاف نہیں۔طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے خلاف نہیں۔

وزیراعظم کی مذاکراتی کمیٹی اور اسپیکر کا دفتر موجود ہے، لیکن حکومت این آر او دینے کے لیے تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہوئی تو ان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی توہینِ عدالت کے پہلے ملزم ہوں گے۔

طلال چوہدری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر الزام لگایا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے لیے نہیں بلکہ اپنی حکومت اور کرسی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔