حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
غزہ میں نام نہاد امن پر فرانسیسی صدر میخائل میکرون پھٹ پڑے، عالمی برادری پر کڑی تنقید Home / بین الاقوامی /

غزہ میں نام نہاد امن پر فرانسیسی صدر میخائل میکرون پھٹ پڑے، عالمی برادری پر کڑی تنقید

ایڈیٹر - 23/09/2026
غزہ میں نام نہاد امن پر فرانسیسی صدر میخائل میکرون پھٹ پڑے، عالمی برادری پر  کڑی تنقید

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): فرانسیسی صدر میخائل میکرون نے غزہ کی صورتحال پر عالمی برادری کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے موجودہ جنگ بندی یا امن کی صورتحال کو باعثِ شرمندگی قرار دے دیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے میخائل میکرون نے عالمی رہنماؤں کی توجہ غزہ میں جاری انسانی بحران کی جانب مبذول کرائی اور کہا کہ نام نہاد امن کے باوجود متاثرہ فلسطینی آبادی کے لیے کوئی انسانی راہداری قائم نہیں کی گئی۔

فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ میں جس صورتحال کو امن قرار دیا جارہا ہے، وہ درحقیقت ہم سب کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔

مغربی کنارے میں تشدد پر بھی اظہارِ تشویش

میکرون نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد پر بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہاں جاری تشدد اور قابضین کی کارروائیاں فلسطینی عوام کے اپنے وجود اور حقوق کے جائز دعوے کو متاثر کررہی ہیں۔

فرانسیسی صدر نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ فلسطینی عوام کے حقوق اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔