حسبان میڈیا (ویب ڈیسک):ایشین گیمز کے ہاکی مقابلوں میں پاکستان نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
ایچی ناگویا میں جاری ہاکی ایونٹ کے پول بی کے میچ میں قومی ٹیم نے ازبکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5-1 سے شکست دے دی۔
پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گول اسکور کیے، جبکہ محمد عماد، عبدالرحمان اور ابوبکر نے ایک، ایک گول کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے ایونٹ میں اپنی مسلسل دوسری فتح حاصل کی ہے۔ قومی ٹیم نے اس سے قبل اپنے افتتاحی میچ میں تھائی لینڈ کو 9-0 کے واضح فرق سے شکست دی تھی۔
مسلسل دو میچوں میں شاندار کارکردگی کے بعد پاکستان نے پول بی میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرلی ہے۔