حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
دیر لوئر، دودھ میں ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی Home / لائف سٹائل /

دیر لوئر، دودھ میں ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی

 دیر لوئر، دودھ میں ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ عوامی ایجنڈا کے تحت سرکاری ریٹ پر معیاری خوراک کی فراہمی اور غیر معیاری دودھ کے خلاف اقدامات 

انچارج محکمہ لائیو سٹاک سب ڈویژن ثمرباغ کا لیکٹوسکین مشین و یوواس کٹ کے ذریعے دودھ میں کیمیکلز و پانی کے ملاوٹ بارے معائنہ 

اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ ذیشان نجیب  کی ہدایت پر ویٹرنری سپروائزر (VPH) محمد شعیب صاحب نے سب ڈویژن ثمرباغ کے مختلف بازاروں میں دودھ ملاوٹ کے حوالے سے کارروائی کی۔ 

لیویز اہلکاروں کے ذریعے بازار منڈہ، بازار معیار، بازار ثمرباغ اور بازار کامبٹ سے دودھ کے نمونے اکھٹے کئے گئے۔ لیبارٹری انچارج تیمرگرہ جناب اکرام اللہ خان نے تمام نمونوں کا لیکٹوسکین مشین اور یوواس کٹ کے مدد سے معائنہ کیا۔ 

بار بار کاروائیوں اور لیبارٹری معائنہ سے دودھ فروش نے کیمیکل ملاوٹ چھوڑ دیا ہے جبکہ کئی ایک نمونے میں پانی کے موجودگی مقرر مقدار سے زیادہ  پائی گئی۔ ملاوٹ کنندہ گان کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی 

دودھ فروشوں کے نام اور دودھ کے معیار لسٹ مرتب کیا گیا ۔