حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
چارسدہ میں خونی جھگڑا، بھائی نے بھائی کی جان لے لی، دوسرا زخمی Home / پاکستان /

چارسدہ میں خونی جھگڑا، بھائی نے بھائی کی جان لے لی، دوسرا زخمی

ایڈیٹر - 22/09/2026
چارسدہ میں خونی جھگڑا، بھائی نے بھائی کی جان لے لی، دوسرا زخمی

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): تھانہ تنگی کی حدود میں معمولی زبانی تکرار نے اس وقت خونریز شکل اختیار کرلی جب مبینہ طور پر ایک بھائی کی فائرنگ سے اس کا بڑا بھائی جاں بحق ہوگیا، جبکہ ایک اور بھائی زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ حویزو پیران کے علاقے میں پیش آیا، جہاں بھائیوں کے درمیان زبانی تلخ کلامی کے بعد فائرنگ ہوئی۔ واقعے کے نتیجے میں نادر ولد محمد عمر موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران مدثر ولد محمد عمر بھی زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اسے علاج فراہم کیا جارہا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا الزام مقتول کے چھوٹے بھائی پر عائد کیا گیا ہے، تاہم واقعے کے محرکات اور فائرنگ کی مکمل صورتحال کا تعین پولیس تفتیش کے بعد ہی ہوسکے گا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور فائرنگ کے محرکات سمیت دیگر پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔