حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پشاور میں لرزہ خیز واقعہ، ماں نے 13 سالہ بیٹی کو قتل کردیا Home / پاکستان /

پشاور میں لرزہ خیز واقعہ، ماں نے 13 سالہ بیٹی کو قتل کردیا

ایڈیٹر - 22/09/2026
پشاور میں لرزہ خیز واقعہ، ماں نے 13 سالہ بیٹی کو قتل کردیا

حسبان میڈیا (ویب ڈٰسک): ٹاؤن کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعے کے دوران خاتون نے مبینہ طور پر اپنی 13 سالہ بیٹی کو پھانسی دے کر قتل کردیا، پولیس نے اعتراف جرم کے بعد والدہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ پشاور کے علاقے ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے اپنی کمسن بیٹی کو پھانسی دینے کے بعد خود تھانے پہنچ کر واقعے کا اعتراف کیا۔

ایس پی کینٹ کے مطابق خاتون نے تھانہ ٹاؤن میں آکر بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا، جس پر اسے حراست میں لے لیا گیا۔ تاہم واقعے میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آئی۔

مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق گرفتار خاتون نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بیٹی کی رضامندی سے اسے پھانسی دی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد اور دیگر رشتے داروں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں، جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔