حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): تحصیل درگئی میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے کے دوران خاتون سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات گئے درگئی کے علاقے گھڑی عثمانی خیل میں پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر امدادی اہلکار موقع پر پہنچے اور دونوں مقتولین کی لاشیں درگئی اسپتال منتقل کر دیں۔
مالاکنڈ لیویز کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت عطاء اللہ اور مسماۃ رابعہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ فائرنگ کے محرکات اور ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔