حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ملاکنڈ ڈویژن ۔ ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف دوبارہ احتجاجی تحریک کی تیاری شروع Home / پاکستان /

ملاکنڈ ڈویژن ۔ ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف دوبارہ احتجاجی تحریک کی تیاری شروع

ملاکنڈ ڈویژن ۔ ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف دوبارہ احتجاجی تحریک کی تیاری شروع

ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف دوبارہ احتجاجی تحریک کی تیاری شروع کردی گئی ہے، 23 ستمبر کو گرینڈ جرگہ طلب کرلیا گیا ہے، تاجروں اور عوامی ردعمل مزید سخت ہونے لگے، کاروباری حلقوں کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کسی صورت قبول نہیں، ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف تمام اضلاع کے تاجروں کو دیگر سہیک ہولڈرز متحد ہیں، یکم جولائی سے نافذ ٹیکس واپس لیا جائے، تاجروں کی جانب سے 23 ستمبر کو ملاکنڈ ڈویژن بھر کے تمام اضلاع سے متعلق تاجروں اور تمام سٹیک ہولڈرز کا گرینڈ جرگہ طلب کرلیا گیا ہے جس میں ٹیکسوں کے نفاذ، ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ تاجروں اور دیگر متعلقہ حلقوں کا کہنا ہے کہ اس نظام کے وقت کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائے۔