حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
کرم میں مائن دھماکے نے خوف پھیلا دیا، ایک شخص شدید زخمی، تشویشناک حالات میں ہسپتال منتقل Home / قبائلی اضلاع /

کرم میں مائن دھماکے نے خوف پھیلا دیا، ایک شخص شدید زخمی، تشویشناک حالات میں ہسپتال منتقل

ایڈیٹر - 22/09/2026
کرم میں مائن دھماکے نے خوف پھیلا دیا، ایک شخص شدید زخمی، تشویشناک حالات میں ہسپتال منتقل

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): ضلع کرم میں مائن دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، جسے مقامی افراد نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق دھماکہ اپر کرم کے علاقے پیواڑ خمزے کلی میں ہوا، جہاں ایک مائن پھٹنے سے شبیر حسین ولد نوروز علی شدید زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد موقع پر پہنچے اور زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پاراچنار منتقل کردیا، جہاں انہیں علاج فراہم کیا جارہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ تھانہ پیواڑ کی حدود میں پیش آیا، جبکہ واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق پیواڑ خمزے اور گردونواح میں ماضی میں بھی مائن دھماکوں کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں، جس کے باعث علاقے میں ایک بار پھر تشویش اور خوف کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔