رپورٹ : محمد عاصم
تفصیلات کے مطابق حیات اللہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے آل پاکستان اور فاٹا ریجن میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے 4 میچوں میں 29 وکٹیں لی جن میں 3 بار پانچ پانچ وکٹیں بھی شامل تھیں۔ جس میں ایک اننگز میں 8 وکٹیں اور پورے میچ میں 12 وکٹیں بھی شامل تھیں۔ حیات اللہ نے کہا کہ وہ بہت جلد قومی ٹیم میں شمولیت اختیار کرینگے اور اس کیلئے سخت محنت کررہے ہیں۔ انہوں نے تمام فینز سے دعاؤں کی درخواست کی ہیں۔