حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پی ٹی آئی ارکان کی گرفتاریوں نے سیاسی ماحول گرم کردیا، خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب Home / سیاست /

پی ٹی آئی ارکان کی گرفتاریوں نے سیاسی ماحول گرم کردیا، خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب

ایڈیٹر - 21/09/2026
پی ٹی آئی ارکان کی گرفتاریوں نے سیاسی ماحول گرم کردیا، خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی گرفتاریوں اور صوبے میں پیدا ہونے والی تازہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج رات طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں تحریک انصاف سے وابستہ ارکان اسمبلی کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ اسلام آباد سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن ناصر الملک کی گرفتاری کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر شکیل خان پر مبینہ فائرنگ کے واقعے اور صوبے میں جاری سیاسی کشیدگی کے پیش نظر سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج رات 7 بجے ہوگا، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال، ارکان اسمبلی کی گرفتاریوں اور دیگر متعلقہ معاملات پر ارکان کی جانب سے غور و خوض کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران صوبے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بھی ارکان اسمبلی کی جانب سے تبادلہ خیال متوقع ہے۔