حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عوامی نیشنل پارٹی صوبہ میں بدامنی اور مہنگائی پر برہم، صوبے کی تقسیم کا منصوبہ مسترد کردیا Home / سیاست /

عوامی نیشنل پارٹی صوبہ میں بدامنی اور مہنگائی پر برہم، صوبے کی تقسیم کا منصوبہ مسترد کردیا

ایڈیٹر - 21/09/2026
عوامی نیشنل پارٹی صوبہ میں  بدامنی اور مہنگائی پر  برہم، صوبے کی تقسیم کا منصوبہ مسترد کردیا

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ نے صوبے میں بڑھتی ہوئی بدامنی، دہشت گردی، مہنگائی اور بے روزگاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے عوام کو فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کردیا، جبکہ صوبے کی تاریخی شناخت اور جغرافیے میں تبدیلی سے متعلق کسی بھی منصوبے کو مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

باچا خان مرکز پشاور میں میاں افتخار حسین کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں صوبے کی سیاسی و امن و امان کی صورتحال، تنظیمی امور اور مرکزی سطح پر ہونے والے فیصلوں پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں سینئر نائب صدر سید عاقل شاہ، جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی، ترجمان ارسلان خان ناظم سمیت صوبائی کابینہ کے دیگر اراکین شریک ہوئے۔

شرکا نے مرکزی سطح پر کیے گئے فیصلوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور دہشت گردی کے واقعات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر میاں افتخار حسین نے کہا کہ موجودہ حالات میں خیبرپختونخوا بے یار و مددگار دکھائی دے رہا ہے، ایک جانب عوام جنازے اٹھا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف حکمران سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

اے این پی کے صوبائی صدر نے مؤقف اختیار کیا کہ صوبے میں امن و امان برقرار رکھنا صوبائی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ ان کے بقول وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہیں اور امن و امان کی خراب صورتحال پر حکومتی عدم توجہی قابل قبول نہیں۔

اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے ساتھ اشیائے ضروریہ، بالخصوص پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ بدامنی سے پہلے ہی متاثرہ خیبرپختونخوا کے عوام مہنگائی اور بے روزگاری کے اضافی بوجھ تلے دب رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ایک طرف امن و امان کے مسائل کا سامنا ہے تو دوسری جانب بڑھتی ہوئی م