حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
جنوبی وزیرستان میں بازار کے اندر فائرنگ، نامعلوم مسلح افراد نے شہری کی جان لے لی Home / قبائلی اضلاع /

جنوبی وزیرستان میں بازار کے اندر فائرنگ، نامعلوم مسلح افراد نے شہری کی جان لے لی

ایڈیٹر - 21/09/2026
جنوبی وزیرستان میں بازار کے اندر فائرنگ، نامعلوم مسلح افراد نے شہری کی جان لے لی

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): تحصیل سراروغہ کے بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت محب اللہ ولد کاشف خان کے نام سے ہوئی ہے، جو محسود قبیلے کی شاخ شمیرائی سے تعلق رکھتے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ سراروغہ بازار میں پیش آیا، تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ شہری کو کس وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی فضا پیدا ہوگئی۔ مقامی افراد نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔