حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ریسکیو اہلکاروں کیخلاف کاروائی کی ہدایت ،سوات بائی پاس میں ریسکیو سٹیشن قائم کرنیکا اعلان Home / پاکستان /

ریسکیو اہلکاروں کیخلاف کاروائی کی ہدایت ،سوات بائی پاس میں ریسکیو سٹیشن قائم کرنیکا اعلان

ڈوبنے والے افراد کو بچانے والے رضا کاروں کو شیلڈز اور نقد انعامات دیئے

ایڈیٹر - 30/06/2025
ریسکیو اہلکاروں کیخلاف کاروائی کی ہدایت ،سوات بائی پاس میں ریسکیو سٹیشن قائم کرنیکا اعلان

تفصیلات کے مطابق سوات سٹی میئر شاہد علی خان نے بائی پاس میں ریسکو سٹیشن قائم کرنے کا اعلان کر دیا، اسٹیشن کیلئے اراضی، پانچ ایمر جنسی بوٹس اور الات فراہم کئے جائینگے ، اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سٹی میئر نے دریائے سوات میں ڈوبنے والے افراد کو بچانے اور دریا سے لاشوں کو نکالنے والے رضا کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے اپنی طرف سے شیلڈز اور نقد انعامات دیئے ۔ اس موقع پر نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر رفیع اللہ اور رضا کار محمد بلال بھی موجود تھے سٹی میئر نے اچھی کارکردگی دکھانے والے رضا کاروں اور ریسکیو اہلکاروں کی بہادری پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا علیگرامہ سے تعلق رکھنے والے سوات کے ہیر ومحمد ہلال سمیت سید نواب اور کی حوصلہ افزائی کیلئے اپنی طرف سے نقد انعامات اور شیلڈز دیئے اور کہا کہ ہر اچھے کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور ناقص کارکردگی دکھانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی بٹی میٹر شاہد علی خان نے ریسکو اہل کار عصمت کو اپنی
طرف سے نقد انعام اور شیلڈ بھی دیا اور ان کی کارکردگی کو سراہا، اور سانحہ میں غفلت کے مرتکب ریسکیو اہلکاروں کیخلاف کاروائی کی ہدایت کی۔