حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سعودی عرب: الاحساء میں دو گاڑیوں کے مابین ہولناک تصادم، میاں بیوی اور 5 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق Home / بین الاقوامی /

سعودی عرب: الاحساء میں دو گاڑیوں کے مابین ہولناک تصادم، میاں بیوی اور 5 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق

ایڈیٹر - 21/09/2026
سعودی عرب: الاحساء میں دو گاڑیوں کے مابین ہولناک تصادم، میاں بیوی اور 5 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق

سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے علاقے الاحساء میں ایک دلخراش اور ہولناک سڑک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 ارکان سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ یہ المناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

سعودی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ایک گاڑی میں سوار پورا خاندان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی، ان کے تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں، جو ایک ساتھ سفر کر رہے تھے۔ اس ہولناک تصادم کی زد میں آنے والی دوسری گاڑی میں سوار دو مقامی نوجوان بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔

سعودی ٹریفک پولیس اور متعلقہ سیکیورٹی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ایک گاڑی کے اچانک اور غیر متوقع طور پر رخ تبدیل کرنے (Wrong Lane Cutting) کے باعث پیش آیا، جس کی وجہ سے پیچھے سے آنے والی گاڑی کو سنبھلنے کا موقع نہ مل سکا۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو قریبی ہسپتالوں کے سرد خانوں میں منتقل کر دیا ہے جبکہ پولیس نے حادثے کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے۔