حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستانی خواتین ایشین گیمز کے فائنل سے باہر، سری لنکا نے 8 وکٹوں سے شکست دے دی Home / کھیل /

پاکستانی خواتین ایشین گیمز کے فائنل سے باہر، سری لنکا نے 8 وکٹوں سے شکست دے دی

ایڈیٹر - 20/09/2026
پاکستانی خواتین ایشین گیمز کے فائنل سے باہر، سری لنکا نے 8 وکٹوں سے شکست دے دی

حسبان میڈیا(ویب ڈیسک): ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے، تاہم سری لنکن بیٹرز نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستانی باؤلنگ کا بھرپور سامنا کیا۔

سری لنکا نے 178 رنز کا ہدف صرف 17.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور یوں پاکستان کا ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کا سفر سیمی فائنل میں ختم ہوگیا۔

سری لنکا کی کپتان چماری اتاپتو نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ ہسینی پریرا نے 42 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے دیا گیا 177 رنز کا ہدف بظاہر ایک قابلِ دفاع مجموعہ تھا، تاہم سری لنکن بیٹرز نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے مطلوبہ رنز حاصل کرلیے۔

سری لنکا کی کامیابی کے ساتھ ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کے فائنل کی ایک ٹیم کا فیصلہ ہوگیا، جبکہ پاکستان اب کانسی کے تمغے کے لیے کھیلے جانے والے میچ میں شرکت کرے گا۔