حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ٹرمپ کا بڑا میڈیا ایکشن، سی این این سمیت 3 اداروں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی Home / بین الاقوامی /

ٹرمپ کا بڑا میڈیا ایکشن، سی این این سمیت 3 اداروں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی

ایڈیٹر - 19/09/2026
ٹرمپ کا بڑا میڈیا ایکشن، سی این این سمیت 3 اداروں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این سمیت 3 بڑے نیوز اداروں کے نمائندوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پابندی کی زد میں آنے والے اداروں میں سی این این کے علاوہ ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو بھی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ان میڈیا اداروں کے خلاف کارروائی ایک سوشل میڈیا پوسٹ سے متعلق سامنے آنے والی شکایت کے بعد کی گئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں مذکورہ میڈیا اداروں پر الزام عائد کیا کہ وہ ان کی انتظامیہ کے خلاف جھوٹی خبریں نشر اور شائع کر رہے تھے۔

امریکی صدر نے خبردار کیا کہ آنے والے دنوں میں مزید میڈیا اداروں کو بھی وائٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت سے محروم کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ یہ جنگ جلد ختم ہوجائے گی۔