حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
جنوبی وزیرستان اپر میں جوڈیشل سپرنٹنڈنٹ گھر سے اغوا، مسلح افراد فرار Home / قبائلی اضلاع /

جنوبی وزیرستان اپر میں جوڈیشل سپرنٹنڈنٹ گھر سے اغوا، مسلح افراد فرار

ایڈیٹر - 19/09/2026
جنوبی وزیرستان اپر میں جوڈیشل سپرنٹنڈنٹ گھر سے اغوا، مسلح افراد فرار

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): جنوبی وزیرستان اپر کے جوڈیشل سپرنٹنڈنٹ اسفندیار کو مسلح افراد گھر سے اغوا کرکے لے گئے، پولیس نے مغوی کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ رات تقریباً 2 بجے پیش آیا، جب 2 موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد جوڈیشل سپرنٹنڈنٹ اسفندیار کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں اپنے ساتھ لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد مغوی کی تلاش کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، جبکہ مشتبہ راستوں اور اہم مقامات پر ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق مغوی جوڈیشل سپرنٹنڈنٹ کی بحفاظت بازیابی کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، تاہم اغوا کی وجوہات اور ملزمان کے بارے میں فوری طور پر مزید معلومات سامنے نہیں آسکیں۔