حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایران کا سوئیڈن کوجواب، سوئیڈن کے سسفیر کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، Home / بین الاقوامی /

ایران کا سوئیڈن کوجواب، سوئیڈن کے سسفیر کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم،

ایڈیٹر - 19/09/2026
ایران کا سوئیڈن کوجواب، سوئیڈن کے سسفیر  کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم،

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): ایرانی سفارتخانے کے ایک اہلکار کو ملک سے بے دخل کرنے کے سوئیڈن کے فیصلے کے بعد ایران نے بھی جوابی اقدام کرتے ہوئے سوئیڈن کے ایک سفارتکار کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے سوئیڈن کے سفیر کو طلب کرکے ایرانی سفارتکار کو ملک سے نکالنے کے فیصلے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور سوئیڈن کی ایران سے متعلق پالیسی کو تباہ کن قرار دیا۔

ایرانی حکام نے سکیورٹی معاملات میں مداخلت سے متعلق سوئیڈن کی جانب سے عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا۔ ایران نے سوئیڈن میں ایران مخالف عناصر کو سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دینے پر بھی اعتراض اٹھایا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق سوئیڈن نے ایرانی اہلکار کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ اسرائیلی حکومت کے دباؤ کے تحت کیا، جس کے ردعمل میں تہران نے بھی سوئیڈن کے سفارتکار کو 48 گھنٹوں کے اندر ایران سے روانہ ہونے کی ہدایت کی ہے۔

ایرانی حکام نے واضح کیا کہ سوئیڈن کے اقدام کے جواب میں سفارتی سطح پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔