باجوڑ۔ تھانہ خار پولیس کی کامیاب کارروائی، والد کے قتل میں ملوث ملزم دیر لوئر سے گرفتار، آلۂ قتل پستول برآمد۔
باجوڑ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ خان زیب مہمند کی خصوصی ہدایات پر ضلعی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
اس سلسلے میں سرکل ڈی ایس پی خار سعید الرحمن کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ خار گلزاده اور OII اسلام الدین نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے والد کے قتل میں ملوث ملزم فضل اللہ کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے دیر لوئر پولیس سے تحویل میں لے کر باجوڑ منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ ملزم فضل اللہ کو دیر لوئر پولیس کی مدد سے تیمرگرہ سے گرفتار کیا تھا، جس کے بعد تھانہ خار پولیس نے ضروری قانونی لوازمات مکمل کرکے ملزم کو باجوڑ منتقل کیا اور عدالت میں پیش کرکے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا۔
دورانِ تفتیش ملزم کی نشاندہی پر تھانہ خار پولیس نے آلۂ قتل پستول بھی برآمد کرلیا۔ بعد ازاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل حوالات منتقل کردیا گیا۔
یاد رہے کہ تقریباً پانچ ماہ قبل ملزم فضل اللہ نے اپنے والد احمد شاہ استاد، سکنہ خار کو قتل کیا تھا۔
باجوڑ پولیس جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے قانون کے مطابق مؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
ترجمان باجوڑ پولیس