وزیراعلی خیبرپختونخواہ عوامی ایجنڈا کے تحت تحصیل ثمرباغ میں ٹی ایم اے ثمرباغ کے زیر نگرانی تین ہفتوں پر مشتمل خصوصی صفائی مہم کا اۤغاز ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر دیر لوئرعارف خان چیئرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ ثمرباغ سعید احمد باچہ اورٹی ایم او ثمرباغ امجد رضا کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں ٹی ایم اے ثمرباغ کے سینیٹیشن سٹاف نے بھاری مشینری کے زریعےمین بازار ثمرباغ میں بلاک سیورج لائن کلئیر کئے۔اورسنیٹیشن پلان کے مطابق مین بازار ثمرباغ میں کلکشن پوائنٹ سے ویسثس اٹھاکے ڈمپنگ گراؤنڈ میں ڈمپ کیا۔ نئی وال چاکنگ کے خلاف بھی خصوصی مہم شروع کیا۔ جبکہ ٹی ایم او امجد رضا اور انجینئرنگ سٹاف صفائی مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔