حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
جمائما گولڈ اسمتھ کی دوسری شادی کی تصدیق، شوہر کے ساتھ تصاویر منظرعام پر آگئیں Home / لائف سٹائل /

جمائما گولڈ اسمتھ کی دوسری شادی کی تصدیق، شوہر کے ساتھ تصاویر منظرعام پر آگئیں

ایڈیٹر - 17/09/2026
جمائما گولڈ اسمتھ کی دوسری شادی کی تصدیق، شوہر کے ساتھ تصاویر منظرعام پر آگئیں

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور معروف فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے بزنس مین کیمرون او ریلی کے ساتھ دوسری شادی کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر جاری کیں، جن میں وہ اپنے شوہر کیمرون او ریلی، دونوں بیٹوں اور قریبی دوستوں کے ہمراہ نظر آرہی ہیں۔

اس سے قبل برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا تھا کہ 52 سالہ جمائما گولڈ اسمتھ نے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر 62 سالہ کیمرون او ریلی سے شادی کی ہے۔

رپورٹ میں جمائما گولڈ اسمتھ کو ایوارڈ یافتہ فلم پروڈیوسر اور آنجہانی شہزادی ڈیانا کی قریبی دوست کے طور پر بھی بیان کیا گیا تھا۔

تاہم جمائما کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد ان کی دوسری شادی کی خبر کی باضابطہ تصدیق ہوگئی ہے۔