حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایران جنگ اختتام کی طرف بڑھ رہی ہے، امید ہے جلد حالات بہتر ہوں گے: ڈونلڈ ٹرمپ Home / بین الاقوامی /

ایران جنگ اختتام کی طرف بڑھ رہی ہے، امید ہے جلد حالات بہتر ہوں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

ایڈیٹر - 17/09/2026
ایران جنگ اختتام کی طرف بڑھ رہی ہے، امید ہے جلد حالات بہتر ہوں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے ایران میں جاری جنگ اب اختتامی مرحلے کی جانب بڑھ رہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے کی صورتحال اور جنگ کے بعد کے ممکنہ حالات سے متعلق سفارتی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی منگل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر خلیجی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق مجوزہ ملاقات میں ایران جنگ کے خاتمے کے بعد کی حکمت عملی سے متعلق امریکی تجاویز اور خطے میں آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔