حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): وادی منور سیریاں میں آسمانی بجلی گرنے کے افسوسناک واقعے میں 2 کمسن بہنیں جاں بحق ہوگئیں، جبکہ بجلی گرنے سے 2 مکانات کو بھی نقصان پہنچا اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے باعث متاثرہ مکانات کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، جس کے ملبے تلے دب کر 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے میں پھنسے زخمیوں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مقامی اسپتال منتقل کردیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق مزید معلومات اور نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔