حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
آزاد کشمیر کی صدارت کے لیے ن لیگ کا بڑا فیصلہ، ڈاکٹر نجیب نقی نامزد Home / سیاست /

آزاد کشمیر کی صدارت کے لیے ن لیگ کا بڑا فیصلہ، ڈاکٹر نجیب نقی نامزد

ایڈیٹر - 16/09/2026
آزاد کشمیر کی صدارت کے لیے ن لیگ کا بڑا فیصلہ، ڈاکٹر نجیب نقی نامزد

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آزاد جموں و کشمیر کے صدر کے انتخاب کے لیے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کی جانب سے سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق پارٹی صدر نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو صدارتی منصب کے لیے نامزد کرتے ہوئے انہیں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کی نامزدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اور اس کی قیادت کی جانب سے انہیں اس اہم ذمہ داری کے لیے نامزد کیے جانے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی کے ساتھ ہی آزاد کشمیر میں صدارتی انتخاب کے حوالے سے سیاسی سرگرمیاں مزید تیز ہوگئی ہیں۔ اس سے قبل ان کا نام مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ صدارتی منصب کے لیے زیر غور تھا، تاہم اب پارٹی قیادت نے ان کے نام کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات کے بعد مسلم لیگ (ن) کو قانون ساز اسمبلی میں نمایاں عددی برتری حاصل ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی بھی اسمبلی میں اہم پارلیمانی قوت کے طور پر موجود ہے۔ پونچھ اور سدھنوتی کے بعض حلقوں میں انتخابی عمل مکمل نہ ہونے کے باعث اسمبلی کی تمام نشستیں تاحال پُر نہیں ہو سکیں۔

صدارتی انتخاب کے لیے انتخابی عمل آئینی و قانونی طریقہ کار کے تحت آگے بڑھایا جائے گا، جبکہ امیدواروں کے ک