حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
برینڈن ٹیلر نے سچن ٹنڈولکر کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا، 22 سال سے زائد طویل ون ڈے کیریئر کا نیا اعزاز Home / کھیل /

برینڈن ٹیلر نے سچن ٹنڈولکر کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا، 22 سال سے زائد طویل ون ڈے کیریئر کا نیا اعزاز

ایڈیٹر - 16/09/2026
برینڈن ٹیلر نے سچن ٹنڈولکر کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا، 22 سال سے زائد طویل ون ڈے کیریئر کا نیا اعزاز

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): زمبابوے کے تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز برینڈن ٹیلر نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں میدان میں اترتے ہی بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ہرارے میں کھیلے گئے میچ کے ساتھ برینڈن ٹیلر کے ون ڈے میچز کی تعداد 208 ہوگئی۔ اگرچہ وہ بلے سے نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور صرف 4 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے، تاہم ایک شاندار کیچ پکڑ کر انہوں نے کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام ایک منفرد ریکارڈ کے ساتھ درج کرا لیا۔

برینڈن ٹیلر اب مردوں کی ون ڈے کرکٹ میں سب سے طویل عرصے تک کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان کا ون ڈے کیریئر مجموعی طور پر 22 سال اور 146 دن پر محیط ہوچکا ہے، جبکہ سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے کیریئر 22 سال اور 91 دن تک جاری رہا تھا۔

سچن ٹنڈولکر ون ڈے کرکٹ میں 18,426 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں، جبکہ 463 ون ڈے میچز کھیلنے کا ریکارڈ بھی ان کے پاس ہے۔

دوسری جانب برینڈن ٹیلر کو زمبابوے کے کامیاب ترین کرکٹرز میں شمار کیا جاتا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل وہ 205 اننگز میں 6,704 ون ڈے رنز بنا چکے تھے، جن میں 11 سنچریاں بھی شامل ہیں، جو زمبابوے کی جانب سے کسی بھی بلے باز کی سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں ہیں۔

برینڈن ٹیلر کا بین الاقوامی کیریئر مختلف نشیب و فراز سے گزرا۔ 2022 میں انسداد بدعنوانی قوانین کی خلاف ورزی پر عالمی کرکٹ کونسل نے انہیں ساڑھے 3 سال کی پابندی کی سزا سنائی تھی۔

پابندی مکمل کرنے کے بعد انہوں نے 2025 میں بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی اور اب آسٹریلیا کے خلاف میچ میں میدان میں اتر کر سچن ٹنڈولکر کا طویل ترین ون ڈے کیری