حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
امریکا سے پاکستان کے 36 قیمتی نوادرات واپس، ہزاروں سال پرانی اشیا بھی شامل Home / بین الاقوامی,پاکستان /

امریکا سے پاکستان کے 36 قیمتی نوادرات واپس، ہزاروں سال پرانی اشیا بھی شامل

ایڈیٹر - 16/09/2026
امریکا سے پاکستان کے 36 قیمتی نوادرات واپس، ہزاروں سال پرانی اشیا بھی شامل

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): امریکا میں موجود پاکستان سے اسمگل کیے گئے 36 تاریخی نوادرات کی وطن واپسی کا معاہدہ طے پاگیا، جس کے بعد یہ قیمتی آثار پاکستان منتقل کیے جائیں گے۔

اس سلسلے میں نیویارک کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جہاں نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے نوادرات کی واپسی سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے۔

حکام کے مطابق واپس کیے جانے والے نوادرات میں یکشی کا ایک قدیم مجسمہ بھی شامل ہے، جو چوتھی صدی عیسوی سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ 35 مٹی کے مجسمے بھی نوادرات کا حصہ ہیں، جنہیں زرخیزی کی علامت تصور کیا جاتا ہے اور ان کا تعلق تقریباً 2700 سے 3000 قبل مسیح کے دور سے ہے۔

پاکستانی قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے کہا کہ چوری کیے گئے تاریخی نوادرات کی قانونی طریقے سے وطن واپسی نہ صرف قومی ورثے کے تحفظ میں اہم قدم ہے بلکہ اس سے آنے والی نسلوں کو اپنی قدیم تہذیب اور تاریخ سے آگاہ ہونے کا موقع بھی ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ اور بیرون ملک موجود غیر قانونی طور پر منتقل کیے گئے نوادرات کی واپسی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔