حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں آوارہ کتوں کے خلاف بڑا ایکشن،تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خار نے سول کالونی خار میں درجنوں کتوں کو پکڑ لیا گیا Home / باجوڑ /

باجوڑ میں آوارہ کتوں کے خلاف بڑا ایکشن،تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خار نے سول کالونی خار میں درجنوں کتوں کو پکڑ لیا گیا

ایڈیٹر - 15/09/2026
باجوڑ میں آوارہ کتوں کے خلاف بڑا ایکشن،تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خار نے سول کالونی خار میں درجنوں کتوں کو پکڑ لیا گیا

حسبان میڈیا (خار باجوڑ): خیبرپختونخوا حکومت کی ہدایات اور شہریوں کی شکایات پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خار نے سول کالونی خار میں آوارہ کتوں کے خلاف خصوصی کارروائی کرتے ہوئے درجنوں کتوں کو پکڑ لیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر باجوڑ عدنان فرید آفریدی کی ہدایت پر ٹی ایم اے خار کے عملے نے آوارہ کتوں کی موجودگی کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی۔

خصوصی مہم کے دوران سول کالونی خار اور اس کے اطراف سے درجنوں آوارہ کتوں کو پکڑ کر محکمہ لائیو اسٹاک باجوڑ کے حوالے کیا گیا، جہاں ان کے بارے میں مروجہ قواعد و ضوابط کے تحت مزید ضروری کارروائی کی جائے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کارروائی کا مقصد شہریوں کو آوارہ کتوں سے لاحق ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنا اور علاقے میں صحت مند، صاف اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے عوامی شکایات کی روشنی میں شہری علاقوں میں آوارہ کتوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔