حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ٹرمپ کے متضاد بیانات پر ایران کا دوٹوک مؤقف، شرائط پوری ہونے تک مذاکرات سے انکار Home / بین الاقوامی /

ٹرمپ کے متضاد بیانات پر ایران کا دوٹوک مؤقف، شرائط پوری ہونے تک مذاکرات سے انکار

ایڈیٹر - 15/09/2026
ٹرمپ کے متضاد بیانات پر ایران کا دوٹوک مؤقف، شرائط پوری ہونے تک مذاکرات سے انکار

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے امکان کو اپنی شرائط کی تکمیل سے مشروط کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تک ایرانی مطالبات پورے نہیں ہوتے، واشنگٹن کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کے مؤقف میں مسلسل تضاد پایا جاتا ہے، اس لیے ان کے مختلف بیانات سے گمراہ ہونے سے گریز کیا جائے۔

محسن رضائی کے مطابق کبھی ڈونلڈ ٹرمپ مذاکرات نہ ہونے کی بات کرتے ہیں اور کبھی امریکا کی جانب سے بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کی جاتی ہے، تاہم ایران اس طرح کے متضاد بیانات کو مذاکرات کی بنیاد نہیں سمجھتا۔

انہوں نے کہا کہ تیل اور آبنائے ہرمز سے متعلق صورتحال اب پہلے جیسی نہیں رہی اور اس معاملے میں حالات نمایاں طور پر تبدیل ہوچکے ہیں۔

ایرانی عہدیدار نے مزید دعویٰ کیا کہ موجودہ صورتحال سے ہونے والے نقصانات پر قابو پانے کی کوششیں آئندہ پیش آنے والے حالات کو روکنے کے لیے کافی نہیں ہوں گی۔

محسن رضائی نے واضح کیا کہ ایران کی شرائط پوری ہونے تک امریکا کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔