حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، 21 مکانات تباہ Home / پاکستان /

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، 21 مکانات تباہ

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی

ایڈیٹر - 29/06/2025
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے کے جھٹکے، 21 مکانات تباہ

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور گردونواح میں آج اتوار کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 28 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔
(پی ڈی ایم اے) کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 21 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ پانچ مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ مکانات گرنے کے مختلف واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم حکام نے شہریوں کو ممکنہ آفٹر شاکس کے خطرے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پی ڈی ایم اے اور ریسکیو ادارے امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔