حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
حالیہ بارشوں سے خیبر پختونخوا میں 19 افراد جاں بحق. رپورٹ جاری Home / پاکستان,موسمیاتی تبدیلی /

حالیہ بارشوں سے خیبر پختونخوا میں 19 افراد جاں بحق. رپورٹ جاری

بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری

حالیہ بارشوں سے خیبر پختونخوا میں  19 افراد جاں بحق. رپورٹ جاری

پشاور: پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق بارش، سیلاب، فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث صوبے میں گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران مختلف حادثات کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 6 مرد، 5 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں۔ جبکہ بارش سے مجموعی طور پر 56 گھروں کو نقصان پہنچا۔
بارش کے باعث حادثات سوات، ایبٹ آباد، چارسدہ، ملاکنڈ، شانگلہ، دیر لوئر اور تورغر میں پیش آئے۔