اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کے خلاف پہلے سے جاری عدالتی وارنٹس پر عملدرآمد کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد مختلف مقدمات میں مطلوب دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کے لیے کارروائی مزید تیز کیے جانے کا امکان ہے۔ ان رہنماؤں میں نومبر 2024 کے ڈی چوک احتجاج سمیت مختلف مقدمات میں عدالتی وارنٹس کا سامنا کرنے والے افراد شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مطلوب پی ٹی آئی رہنماؤں کی فہرست میں جنید اکبر، عبدالغنی، شبلی فراز، مراد سعید، زرتاج گل، عامر مسعود مغل، ڈاکٹر امجد علی، مینا خان آفریدی، علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق متعلقہ اداروں کی جانب سے ان رہنماؤں کے خلاف جاری مقدمات اور عدالتی احکامات کی بنیاد پر گرفتاریوں کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
تاہم حکام کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔