حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان گرفتار — اسلحہ برآمد، مقدمہ درج Home / سیاست /

شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان گرفتار — اسلحہ برآمد، مقدمہ درج

ایڈیٹر - 28/06/2025
شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان گرفتار — اسلحہ برآمد، مقدمہ درج

 

لوئر دیر (پولیس ترجمان) — سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں تالاش چینو سے تعلق رکھنے والے نوجوان ازلان خان ولد محمد خان کو تالاش بائی پاس اور مین جی ٹی روڈ پر سرعام ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ڈی پی او لوئر دیر جناب عبدالسلام خالد نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ تالاش کو ملزم کی فوری گرفتاری کا ٹاسک سونپا۔

ایس ایچ او محمد نعیم خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو پستول سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ تالاش میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ضلعی پولیس لوئر دیر واضح کرتی ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ہوائی فائرنگ جیسے غیر قانونی اور خطرناک عمل کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔

پولیس عوام الناس سے اپیل کرتی ہے کہ ایسے عناصر کی نشاندہی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھرپور تعاون کریں۔

"قانون سب کے لیے برابر ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی" — ترجمان ضلعی پولیس