حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
تحریک انصاف کا واضح مؤقف، نئے صوبوں پر ریفرنڈم مسترد، شفیع اللہ جان کا بڑا بیان سامنے آگیا Home / سیاست /

تحریک انصاف کا واضح مؤقف، نئے صوبوں پر ریفرنڈم مسترد، شفیع اللہ جان کا بڑا بیان سامنے آگیا

ایڈیٹر - 10/09/2026
 تحریک انصاف کا واضح مؤقف، نئے صوبوں پر ریفرنڈم مسترد، شفیع اللہ جان کا بڑا بیان سامنے آگیا

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): تحریک انصاف کے رہنما شفیع اللہ جان نے نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر ریفرنڈم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت بھی صوبوں سے متعلق ریفرنڈم کی حمایت نہیں کرے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں صوبوں کی تشکیل کے معاملے پر سیاسی رہنماؤں کے درمیان تفصیلی گفتگو ہوئی، جس میں ریفرنڈم کے ذریعے عوامی رائے لینے کی تجویز بھی زیر بحث آئی۔

وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے ریفرنڈم کے طریقہ کار کے حق میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی آئین میں ریفرنڈم کا باقاعدہ طریقہ درج ہے، اس لیے صوبوں سے متعلق عوامی رائے جاننے کے لیے اس راستے کو اختیار کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے ریفرنڈم کی تجویز پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں نئے صوبوں کے قیام کا طریقہ کار پہلے سے موجود ہے۔ ان کے مطابق سوال یہ ہے کہ کیا ریفرنڈم آئین میں طے شدہ طریقہ کار کا متبادل بن سکتا ہے؟

پلوشہ خان نے کہا کہ ریفرنڈم کا نام آتے ہی اس کی مخالفت کی جانی چاہیے، کیونکہ نئے صوبوں کے قیام کے لیے آئینی طریقہ کار واضح طور پر موجود ہے۔

اسی بحث کے دوران تحریک انصاف کے رہنما شفیع اللہ جان نے بھی اپنی جماعت کا مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کی حمایت نہیں کرے گی۔