حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات مینا خان آفریدی کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پاسپورٹ ضبط کرنے اور نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی ہدایت کردی۔
عدالتی احکامات کے مطابق متعلقہ اداروں کو مینا خان آفریدی کا پاسپورٹ اپنی تحویل میں لینے کے ساتھ انہیں بلیک لسٹ کرنے کے لیے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مینا خان آفریدی 26 نومبر سے متعلق مقدمات میں اسلام آباد پولیس کو مطلوب ہیں، جس کے باعث عدالت نے ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
عدالت کے حکم کے بعد متعلقہ حکام کو وارنٹ کی تعمیل یقینی بنانے اور پاسپورٹ ضبط کرنے سمیت بلیک لسٹنگ کے عمل کو مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
عدالتی کارروائی کے بعد مینا خان آفریدی کے خلاف مقدمات میں قانونی پیش رفت مزید اہمیت اختیار کرگئی ہے۔